حج کے موقع پر حیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے ،

عالمی ادارہ صحت سعودی حکا م ایسی کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بظاہر تیار دکھائی دیتے ہیں،بیان

ہفتہ 15 جولائی 2017 13:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں تین لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی ہیضے کی وبا اس سال سعودی عرب میں حج کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ حج کے موقع پر ہر سال 20سے 40لاکھ مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں اور اس بار ڈینگی بخار، زیکا وائرس اور ہیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔

تاہم ادارے کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ریاض حکام ایسی کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بظاہر تیار دکھائی دیتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت سے منسلک ایک ماہر ڈومینیک لیگروس کے مطابق سعودی عرب میں اس بیماری کے پھیلائو سے بچنے کے لیے گرچہ نظام اور طریقہ ہائے کار موجود ہیں تاہم حج کے موقع پر بہت سے متاثرہ ممالک کے شہری ایک جگہ جمع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :