آپ بہت حسین ہیں، ٹرمپ کا فرانسیسی خاتون اول کے لئے کھلے عام اظہار پسندیدگی

امریکی صدرنے فرانسیسی خاتون اول سے غیر معمولی انداز سے ہاتھ ملایا اور ان کی انگلیوں میں انگلیاں ڈالے کھڑے رہے

ہفتہ 15 جولائی 2017 13:45

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)’’آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر ان الفاظ کے ذریعے فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ ماکرون کی سرعام تعریف کی۔ ان کے یہ الفاظ فرانسیسی حکومت کے فیس بک پر سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں سنے جا سکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اکہتر سالہ ٹرمپ خواتین سے متعلق اپنے متنازع تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے اپنی 47 سالہ تیسری بیگم ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون اور ان کی 64 سالہ اہلیہ بریجیٹ ماکروں کی معیت میں مشہور لیزن فیلڈ اسکوائر میں ملاقات کی۔ اس جگہ پر پہلی عالمی جنگ میں فرانسیسی فوج کے سربراہ مارشل فرینڈون فورش اور نپولین بونا پارٹ مدفون ہیں۔

(جاری ہے)

دورہ فرانس کے موقع پر ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول کی جانب نظر التفات کی اور گویا ہوئے کہ ’’آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔‘‘ اس موقع پر ان کی اپنی بیوی ملانیا ٹرمپ بھی پاس ہی کھڑی تھیں۔امریکی صدر کی ایک بار یہ جملہ کہہ کر تسلی نہیں ہوئی تو انہوں نے فرانسیسی صدر کو دیکھتے ہوئے بھی ان کی بیوی کے بارے میں یہی تبصرہ معنی خیز لہجے میں دہرایا اور پھر بریجیٹ کو دیکھتے ہوئے بولے، ’’سوہنی‘‘، تاہم اس موقع پر خاتون اول کا تبصرہ واضح طور پر سنائی نہیں دیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول سے غیر معمولی انداز سے ہاتھ ملایا اور ان کی انگلیوں میں انگلیاں ڈالے کھڑے رہے۔ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر مشتہر ہوتے ہی شدید عوامی ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس میں عوام کی بڑی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے کو جنسی تلذ کا نام دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :