مصر میں سنگدل باپ نے اپنے بیٹے کو گولیوں سے بھون ڈالا

والد کی ماں سے لڑائی پر بیٹا درمیان میں آیاجس پر اسے گولیاں مارکر بھون ڈالا،ویڈیوبھی منظرعام پر آگئی

ہفتہ 15 جولائی 2017 13:45

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک دہشت ناک وڈیو میں ایک مصری شہری سڑک پر اپنے جوان بیٹے کو اس کی ماں کے سامنے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ یہ واقعہ مصر کے جنوبی صوبے اسیوط کے شہر منفلوط میں پیش آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وڈیو کلپ کی تاریخ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کلپ جمعرات کی شام ریکارڈ ہوا۔

وڈیو کلپ میں مذکورہ باپ پہلے اپنی بیوی پر دھاوا بولتے ہوئے نظر آیا جس پر بیٹا اپنی ماں کا دفاع کرنے کے لیے بیچ میں حائل ہو گیا۔ اس کے بعد سنگ دل باپ نے اپنا ہتھیار نکال کر جوان بیٹے کو وقفے وقفے سے متعدد گولیاں ماریں یہاں تک کہ وہ سڑک پر ایک مقامی فارمیسی کے سامنے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

بیٹے کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد قاتل نے اپنی بیوی پر حملہ کر کے اسے زدوکوب کیا۔

اس دوران اہلِ محلہ کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی جس کے نتیجے میں قاتل باپ اپنے بیٹے کی لاش کو اس کی ماں کے پاس ہی چھوڑ کر جائے واردات سے فرار ہو گیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئیں۔ مقتول نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور جرم کا ارتکاب کرنے والے باپ کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :