گئو رکشکوں کا بی جے پی کے اقلیتی ونگ کے جنرل سیکرٹری پر تشدد

اسماعیل شاہ نے ایک مسلمان کو غنڈوں کی جانب سے مارپیٹ سے روکاتھا،بھارتی ٹی وی

ہفتہ 15 جولائی 2017 16:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)بھارت میں گائے کے نام پر ہونے والی انتہا پسندی عروج پر ہے۔ اسماعیل شاہ نامی بھارتیا جنتا پارٹی کے اقلیتی ونگ کے جنرل سیکرٹری کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی سرکار کے غنڈے مسلمانوں پر زندگیاں تنگ کرتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ناگپور میں ایک مسلمان کو موٹر سائیکل پر گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اسماعیل شاہ نامی نوجوان دہائیاں دیتا رہا لیکن انتہا پسندوں نے اس کی ایک نہ سنی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ وہ مودی کی پارٹی بھارتیا جنتا پارٹی کے کوٹال تعلقے کے اقلیتی ونگ کا جنرل سیکریٹری ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھارتی انتہا پسندوں نے اس کو بے دردی سے مارا پیٹا۔

متعلقہ عنوان :