شیخ محمد بن راشد المختوم کل اپنی سالگرہ منا رہے ہیں

دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المختوم 68برس کے ہوگئے ،شیخ راشد المختوم کی سالگرہ کی مناسبت سے اہل خانہ ، دوست احبا ب اور عوام کی جانب سے نیک تمنائوں کے پیغامات

ہفتہ 15 جولائی 2017 16:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المختوم 68برس کے ہوگئے ،شیخ راشد المختوم کی سالگرہ کی مناسبت سے انکے اہل خانہ ، دوست احبا ب اور عوام کی جانب سے نیک تمنائوں کے پیغامات اور تحفے تحائف موصول ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم نے اپنی 68ویں سالگرہ منا ئی ، وہ 15جولائی 1949کو پیدا ہوئے تھے۔

شیخ راشد المختوم کی سالگرہ کی مناسبت سے انکے اہل خانہ ، دوست احبا ب اور عوام کی جانب سے نیک تمناں کے پیغامات اور تحفے تحائف موصول ہو رہے ہیں جو انکے دراز عمری کیلئے دعا گو ہیں۔انہیں عرب حکمرانوں میں سب سے زیادہ مقبول سمجھا جاتا ہے جن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹویٹر پر انکے چاہنے والوں کی تعداد 70لاکھ سے زائد ہے ۔ انہوں نے جون 2009میں ٹویٹر استعمال کرنا شروع کیا تھا ۔