امید ہے اگلا ہفتہ نواز شریف کا آخری ہفتہ ہوگا، عمران خان

کرپشن کی سیاہ رات انجام کی جانب بڑھ رہی ہے،اب ان کے خلاف کرمنل کاروائی ہوگی، آرٹیکل 62/63کے تحت نواز شریف مکمل طور پر نااہل ہو چکے ہیں، سربراہ تحریک انصاف

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ مجھے امید ہے اگلا ہفتہ نواز شریف کا آخری ہفتہ ہوگا۔کرپشن کی سیاہ رات انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔یہ بات انہوں نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے نواز شریف کے لئے اسلام آباد میں ایک بڑی الوداعی تقریب منعقد ہوگی۔گزشتہ سال جب پاناما لیکس میں نواز شریف کے بچوں نے کے نام آئے تو میں نے رسیدیں دکھانے کا تقاضا کیا۔شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ان کے خلاف کرمنل کاروائی ہوگی۔آرٹیکل 62/63کے تحت نواز شریف مکمل طور پر نااہل ہو چکے ہیں۔