عمران خان سازشیں کرنے میں لگے ہوئے ہیں ‘ وہ دھرنوں کے بعد اب عدالتوں کے ذریعے حکومت گرانا چاہتے ہیں ‘ وہ سازشوں سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ‘ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل سے سازشیں ہو رہی ہیں ‘ عمران خان خودبیرونی فنڈنگ کا حساب بھی نہیں دیتے ‘ میاں نواز شریف پر بے بنیاد اور جھوٹے کیس بنائے گئے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:36

نارروال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سازشیں کرنے میں لگے ہوئے ہیں ‘ وہ دھرنوں کے بعد اب عدالتوں کے ذریعے حکومت گرانا چاہتے ہیں ‘ وہ سازشوں سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ‘ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل سے سازشیں ہو رہی ہیں ‘ عمران خان خودبیرونی فنڈنگ کا حساب بھی نہیں دیتے ‘ میاں نواز شریف پر بے بنیاد اور جھوٹے کیس بنائے گئے۔

وہ ہفتہ کو نارروال میں مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1990ء میں حکومت کی میوزیکل چیئر بنا دیا گیا تھا ۔ صدر کلنٹن نے ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے بہت سی مراعات کی پیشکش کی مگر میاں نواز شریف نے قبول نہیں کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سازشوں کے ذریعے حکومت میں آنا چاہتا ہے۔ وہ خود بیرونی فنڈنگ کا حساب ہیںدیتا۔ آج ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ عمران خان اوراس کے ٹولے کی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے روکنے کی سازش کا مقابلہ کریں گے۔ وہ دھرنوں کے بعد اب عدالتوں کے ذریعے حکومت گرانا چاہتے ہیں ۔ میاں صاحب پر جھوٹے اور بے جا کیسز بنائے گئے۔ …