چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کے استعفیٰ کیلئے رابطے کرنا شروع کر دیے

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کے استعفیٰ کیلئے رابطے کرنا شروع کر دیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز چوہدری شجاعت حسین نے لیگی دھڑوں کے رہنماؤں، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور پیر بگاڑا سے فون پر رابطہ کیا تمام رہنماؤں سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نواز شریف کے استعفیٰ کیلئے دباؤ بڑھانے اور لائحہ عمل کیلئے ملاقات پر اتفاق کیا گیا، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف مستعفیٰ ہوں۔