بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے نائیجریا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے نائیجریا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان کر دیا، خوراک پہنچانے کا انتظام بھی کیا جائے گا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ نائیجریا میں جہاز میں پھنسے پاکسانیوں سے رابطہ ہو گیا ہے، ہماری ٹیم روانہ ہو رہی ہے جہاز میں پھنسے پاکستانیوں تک خوراک پہنچائی جائے گی اور انہیں واپس لائیں گے، انہوں نے کہا کہ جہاز میں پھنسے 20پاکستانیوں کو ان کی تنخواہیں بھی دلائیں گے، واضح رہے کہ نائیجریا کے سمندر میں20پاکستانی یونانی شہری کے جہاز میں پھنسے ہوئے ہیں اور جہاز کا مالک ان کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہا، جہاز میں سوار پاکستانیوں کے پاس خوراک اور پینے کا پانی بھی مہسر نہیں اور بارش کا پانی پینے پر مجبور ہیں ان پاکستانیوں کے لئے ڈاکٹر بھی مہسر نہیں4کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :