اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے وفاقی وزراء اور لیگی رہنمائوں کی جے آئی ٹی اور عدلیہ مخالف مبینہ تقریر کا متن سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

ہفتہ 15 جولائی 2017 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء) اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے وفاقی وزراء اور لیگی رہنمائوں کی جے آئی ٹی اور عدلیہ مخالف مبینہ تقریر کا متن سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ، ہفتے کے روز اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کرائی گئی تقاریر کے متن میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی ، طلال چوہدری کی تقاریر کا متن ہے ، ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے تینوں رہنمائوں کی پندرہ تقاریر کا 106صفحات پر مشتمل ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے دس جولائی کو پانامہ عملدرآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو لیگی رہنمائوں اور وفاقی وزراء کی جے آئی ٹی اور عدالت کے بارے میں کی گئی تقایر کا متن جمع کرانے کا حکم دیا تھا ، قانونی ماہرین کے بعد سپریم کورٹ ٹرانسکرپٹ کا جائزہ لینے کے بعد تینوں رہنمائوں کو توہین عدالت کا شوکا ز نوٹس بھی جاری کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :