مریم نوازنے خود کال کرکےپروگرام میں آنے کا کہا تھا: ثناء بُچہ

ہفتہ 15 جولائی 2017 20:21

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء) سابقہ ٹی وی اینکر،اداکارہ و ماڈل ثناء بُچہ کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ وزیراعظم مریم نواز نے خود انکو کہا تھا کہ وہ انکے پروگرام میں آکر اپنا دفاع کرناچاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پرگرام میں ایک سوال کے جواب میں سابقہ ٹی وی اینکر کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن پویز رشید کے ہمراہ ایک ٹاک شو کررہی تھی جس کے دوران مخالف پارٹی کے رہنما نے مریم نوازشریف پرالزام عائد کیا کہ انکی بیرون ملک جائیداد ہیں جس پر پرویز رشید صاحب مریم نوازشریف پر عائد الزامات کی تردید اور دفاع کررہےتھے ۔

تاہم ایک بریک کے دوران مریم نواز شریف نے ثناء بُچہ کو خود میسج کیا اور کہا کہ وہ اپنا دفاع خود کرنا چاہتی ہیں اور پھر فون کال پر مویم نوازشریف نے اپنے اوپر لگائے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ "میری بیرون ملک تو کہا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے"۔ بعداز یہ ویڈیو کلب کئی مرتبہ بیرون مریم نواز کے مخالف استعمال کیا گیا۔ ثناء بُچہ نے مزید کیا کہا آپ بھی ویڈیو ملاحضہ کیجیئے۔