چینی لڑاکا طیاروں کی سمندر کے اوپر فضائی مشقیں

اتوار 16 جولائی 2017 10:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) چینی فضائیہ کے جنگی لڑاکا طیاروں نے سمندر کے اوپر طویل فاصلے تک پرواز کرنے کی مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں تائیوان اور جاپان کی قریبی سمندری حدود تک کی گئیں اور اِن کا مقصد سمندر کے اوپر دورانِ پرواز جنگی صلاحیتوں کی جانچ کرنا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں رواں برس کے لیے پلان کی گئی معمول کی مشقوں کا حصہ تھی اور یہ آئندہ بھی جاری رہیں گی۔