صدر ٹرمپ کی حمایت میں نمایاں کمی،مقبولیت کا گراف صرف 36فیصدرہ گیا

فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کوسختی سے ردکردیا،امریکی میڈ یا کا سروے

اتوار 16 جولائی 2017 13:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب چھ ماہ قبل عہدہ صدارات سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار اورامریکی ٹی وی کی جانب سے کرائے گئے اس جائزے میں بتایاگیا کہ اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 42 فیصد تھی۔ اس جائزے کے مطابق 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو ’سختی سے رد‘ کیا۔ اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کہ قریب نصف (48 فیصد) امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکا کا قائدانہ کردار کم زور ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :