چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر تحرک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

اتوار 16 جولائی 2017 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر تحرک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا  ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 2 سے 3 روز میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار پریس کانفرنس میں وزارت داخلہ اور ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار نے اپنے سیاسی مستقبل کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ چوہدری نثار ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔