جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد پاناما کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں آجائیگا ،ْخورشید شاہ کی پیشگوئی

زرداری کی تھالی میں کھانے والے فضل الرحمان ان دنوں نواز شریف سے جپھیاں ڈال رہے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیش گوئی کی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد پاناما کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں آجائیگا۔میڈیا سے گفتگو میں خورشید نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ (آج) پیر سے شروع ہونے والے کیس میں عدالت سے زیادہ سے زیادہ وقت حاصل کر سکے لیکن مجھے لگتا ہے کہ فیصلہ ایک ہفتے میں آجائیگا ۔

انہوںنے کہاکہ کیس پر حتمی فیصلے کیلئے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ یا 10دن چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ا سٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے ،ْ زرداری کی تھالی میں کھانے والے فضل الرحمان ان دنوں نواز شریف سے جپھیاں ڈال رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک حکومتوں کے درمیان سمجھوتہ ہے ،ْمیں نہیں سمجھتا کہ منصوبے پر کوئی اثر پڑیگا ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پانا ما کیس پرعدالت کا جوبھی فیصلہ آیا اسے قبول کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی نے 60 روزمحنت سے کام کیا ہے لیکن حکومت جے آئی ٹی رپورٹ پروقت لینے کی کوشش کرے گی ۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ آصف زرداری آج بھی مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے ہیں ،ْ زرداری صاحب بڑے دل والے شخص ہیں، ابھی تک مولانا کو جواب نہیں دیا،انہوںنے کہاکہ مولانا کو آج بھی اچھا سیاست دان سمجھتا ہوں، سمجھ نہیں آ رہی کہ مولانا نے یہ بیان کیوں دیا۔