وزیر اعظم کے نام تحریک انصاف کا خط ،عندلیب کا جے آئی ٹی رپورٹ اورنوازشریف کے استعفے بارے استفسار

دو جج صاحبان پہلے ہی آپ کو نا اہل قرار دے چکے ہیں اور جے آئی ٹی کے نتائج ان کے فیصلے کے درستگی کا ثبوت ہیں، آپ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور استعفی دے کر ملک اور عوام کو مزیدجگ ہنسائی اور شرمندگی سے بچائیں ،آپ نے اپنے غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدامات سے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے، آپ کا فوری استعفیٰ نہ دینا بلا جواز ہے، رہنما تحریک انصاف کا خط

پیر 24 جولائی 2017 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے نام خط ارسال کردیا ۔تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس نے جے آئی ٹی کی رپورٹ اوروزیر اعظم کے ثابت جرائم کے بعد استعفے کے بارے میں جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم کے نام مکتوب میں لکھا کہ آپ کے منی ٹریل نہ دینے، اثاثے چھپانے ، کاغذات میں جعلسازی اور فراڈکے بارے میں جے آئی ٹی کی مصدقہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ نے اپنے عہدے اور ٹیکس کے پیسے کا غیر قانونی استعمال کیا۔

دو جج صاحبان پہلے ہی آپ کو نا اہل قرار دے چکے ہیں اور جے آئی ٹی کے نتائج ان کے فیصلے کے درستگی کا ثبوت ہیں۔ آپ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور استعفی دے کر ملک اور عوام کو مزیدجگ ہنسائی اور شرمندگی سے بچائیں ۔

(جاری ہے)

عندلیب عباس نے یہ بھی لکھا کہ آپ ملک کا وزیر اعظم ہونے کے باوجود دبئی میں ایک آفشور کمپنی میں دس ہزار درہم کی ملازمت کرتے رہے۔

عرب امارات کی وزارت انصاف کے بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ آپ نے قومی اسمبلی کے خطاب مین گلف سٹیل مل کی فروخت کے بارے میں دروغ گوئی سے کام لیا تھا۔سعودی عرب میں اپ کے پر تعیش قیام کے دوران اپ کے داماد کو 1500ریال ماہانہ ملتے رہے جبکہ مریم نواز کو کروڑوں رقم تحائف کی مد میں ملتی رہی۔یہ سب اپ کے ظاہر کردہ اثاثوں کے بالکل برعکس ہے۔اپ نے اپنے غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدامات سے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔ عندلیب عباس نے کہا کہ آپ کا فوری استعفی نہ دینا بلا جواز ہی:

متعلقہ عنوان :