داعش ‘تحر یک طالبان ‘جماعت الاحرار سمیت تمام دہشت گردایک ہیں صرف انکے نام مختلف ہیں ‘ رانا ثنا اللہ خان

مکار مولوی ‘پنڈی کا شیطان اور عمران خان جیسے سیاسی دہشت گرد بھی پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان اور ضر ب عضب کے تحت دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف آپر یشن کیے ہیں اور اب بھی رینجرز اورپولیس سمیت دیگر ادارے کام کر رہے ہیں ‘ ڈرگ ایکٹ کے حوالے سے دوائی ساز کمپنیوں کے تحفطات دور کر رہے ہیں آئندہ اجلاس میں ترمیم شدہ بل اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا‘صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

پیر 24 جولائی 2017 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ داعش ‘تحر یک طالبان ‘جماعت الاحرار سمیت تمام دہشت گردایک ہیں صرف انکے نام مختلف ہے ‘مکار مولوی ‘پنڈی کا شیطان اور عمران خان جیسے سیاسی دہشت گرد بھی پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان اور ضر ب عضب کے تحت دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف آپر یشن کیے ہیں اور اب بھی رینجرز اورپولیس سمیت دیگر ادارے کام کر رہے ہیں ‘ ڈرگ ایکٹ کے حوالے سے دوائی ساز کمپنیوں کے تحفطات دور کر رہے ہیں آئندہ اجلاس میں ترمیم شدہ بل اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

سوموار کے روز صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر، ایکسائز انسپکٹر، ڈرگ انسپکٹر اور پٹواری ایک مافیا بن چکے ہیں،جن سے نجات حاصل کرنا ہو گی ترقیاتی یافتہ ممالک میں انسپکٹر کلچرل ختم ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے دھماکہ کی نوعیت اور اس کے حلاف کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہیں، جس کے نتیجہ میں کافی حد تک دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقعہ ہوئی ہے ۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ سرحدوں کے دوسری طرف لوگ پاکستان میں امن نہیں چاہتے، جن کی مماونت ملک دشمن عناصر کر رہے ہیں ۔