توہین عدالت؟اسد عمر نے لائیو شو میں پاناما کیس کے ججز کو پاگل قراردے دیا

پیر 24 جولائی 2017 22:35

اسلام آباد : (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر میں گرما گرمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ انکے قائد یعنی وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا نام کسی کرپشن میں نہیں ہے اور نہ ہی انکا نام پاناما پیپرز میں ہے جس پر پی ٹی آئی رہنما سیخ پا ہوگئے اور کہنے لگے کہ سپریم کورٹ کے مستقبل کے 2ججز نے آپ کے وزیراعظم کو صادق اور امین نہیں کہا جس کا مطلب ہے کہ وہ کہی نہ کہی کرپشن میں ملوث ہیں بعداز وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انکے رہنما کا پھر وہی موقف تھا کہ انکے قائد کانام پاناما پیپرز میں نہیں ہے ہاں البتہ انکے بچے وہ پراپرٹی کے مالک ہیں وزیراعظم نہیں ہیں۔

جس پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر ایسی بات ہے تو پھر وہ معذرت کے ساتھ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ 5رکنی جج پھر پاگل ہیں۔ اسد عمر نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :