ذوالقعد کا چاند نظر آگیا

ملک بھر میں 25 جولائی بروز منگل کو یکم ذوالقعد ہے: مفتی منیب

پیر 24 جولائی 2017 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) پاکستان میں ذوالقعد کا چاند نظر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس ذوالقعد کا چاند دیکھنے کیلئے منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آ جانے کا اعلان کیا۔ ملک بھر میں 25 جولائی بروز منگل کو یکم ذوالقعد ہو گی۔