ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس کا اپنے ہم عصروں میں ایک نمایاں مقام ہو گا ، پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے منصوبوں میں اس کا کردار بہت اہم ہو گا‘ کمبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کے عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے‘کمبیٹکمانڈرز سکول میں منظم طریقے سے بہترین عملی تربیت ہمیشہ پاک فضائیہ کا طرئہ امتیاز رہا ہے

ایئر چیف مارشل سہیل امان کا48ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس کا اپنے ہم عصروں میں ایک نمایاں مقام ہو گا اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے منصوبوں میں اس کا کردار بہت اہم ہو گا‘ کمبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کے عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے‘کمبیٹکمانڈرز سکول میں منظم طریقے سے بہترین عملی تربیت ہمیشہ پاک فضائیہ کا طرئہ امتیاز رہا ہے اور یہ تربیت جنگی تیاریوں میںاہم کردار کی حامل رہی ہے -۔

وہ ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس، سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز سکول کی48ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کمبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کے عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گریجویٹ ہونے والے افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس شاندار ادارے سے سیکھا گیا علم اور تربیت نو جوان افسران کو کامیابی کے ساتھ منتقل کریں گے۔

پاک فضائیہ میں خود انحصاری کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس کا اپنے ہم عصروں میں ایک نمایاں مقام ہو گا اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے منصوبوں میں اس کا کردار بہت اہم ہو گا ۔انہوںنے اس موقع پر گریجوٹینگ آفیسرز میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈرکی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈرعلی خان نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈرمحمد سلیمان نے حاصل کی۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسر ز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :