گیلپ سروے میں 59 فیصد عوام نے شہباز شریف کو نواز شریف کا متبادل قرار دے دیا

پیر 24 جولائی 2017 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) گیلپ سروے میں 59 فیصد عوام نے شہباز شریف کو نواز شریف کا متبادل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے مختلف معاملات پر عوامی رائے سے متعلق خصوصی سروے کیا گیا ہے۔ سروے میں پاناما کیس کے حوالے سے عوام کی اکثریت نے جےآئی ٹی رپورٹ کےبعد وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کی ہے۔

51
فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہونا چاہیے جبکہ 49 فیصد کا خیال ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ عدالتی ٹرائل کے بعد ہونا چاہیئے۔  سروے میں عوام کی اکثریت نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا متبادل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

گیلپ سروے میں 59 فیصد عوام نے شہباز شریف کو نواز شریف کا متبادل قرار دیا ہے۔

عوام کی رائے میں شہباز شریف کو نیا وزیراعظم ہونا چاہیئے۔ جبکہ 41 فیصد لوگوں نے شہباز شریف کو نیا وزیراعظم بنانے کی مخالفت کی ہے۔ سروے میں عوام کی اکثریت نے ملکی اداروں میں سب سے زیادہ فوج اور عدلیہ پر ظہار اعتماد کیا ہے۔ 79 فیصد عوامکی رائے میں فوج اور عدلیہ کی کارگردگی ملک کے دیگر تمام اداروں سے زیادہ قابل بھروسہ ہے۔ واضح رہے کہ گیلپ پاکستان کی جانب سے یہ سروے ملک کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔