نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنانے کی تجویز پر شہباز شریف کی جانب سے استعفیٰ دینے کی دھمکی

بدھ 16 اگست 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنانے کی تجویز پر شہباز شریف کی جانب سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے سینئر رپورٹر اور صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے ن لیگ کے اندرونی اختلافات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی کے مطابق ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں نواز شریف کی جانب سے تجویز  دی گئی کہ پارٹی کا صدر ان کی صاحبزادی مریم نواز کو  بنا دیاجائے۔ نواز شریف کی اس تجویز پر ن لیگ کے کئی رہنما شدید نالاں دکھائی دیے اور خاص کر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بالکل خوش دکھائی نہ دیے۔ شہباز شریف نے اس تجویز کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے دھمکی دی کہ مریم نواز کو صدارت دیے جانے کی صورت میں وہ وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ شہباز شریف کی دھمکی کے باعث ہی نواز شریف کو اپنی تجویز واپس لینا پڑی۔ تاہم آنے والے دنوں میں کچھ بھی ممکن ہے۔ نواز شریف اپنے بھائی کی بجائے اپنی صاحبزادی کو ہی پارٹی کا سربراہ نامزد کر سکتے ہیں۔