وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان میں وی آئی پی ٹوائلٹ میں پانی نہ آنے پر دکھ بھری کہانی

بدھ 16 اگست 2017 19:57

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء): وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دکھ بھری کہانی سناتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،ملتان کا جو وی آئی پی ٹوائلٹ مجھے دیا ،اگر اس جگہ پانی نہیں آ رہا تو سرکاری ہسپتالوں میں کیسے پانی آ رہا ہو گا، یہ بہت دل دکھانے والی باتیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملتان میں تقریب میں کہا کہ وقتی طور پر نظام کو بہتر کر دیا جاتا ہے۔
لیکن اس میں انتظامیہ کی غفلت ،محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت ہے یہ سب نظام کو بہتر کرنے میں نا کام ر ہے ہیں ، لیکن میں اپنی بھر پور کوشش کروں گا کہ مریضوں کو فری ادویات فراہم کی جائیں اور کسی مریض کو اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کے ادویات نہ خریدنا پڑئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کڈنی ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کے ساتھ کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی جلدفراہم کی جائیں گی ۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں