ملتان میں پی ٹی آئی رہ نما راجہ طارق کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 16 اگست 2017 19:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) ملتان میں پی ٹی آئی رہ نما راجہ طارق نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق ملتان سے تحریک انصاف کے رہنما راجہ فاروق کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں راجہ طارق نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ آنے والے الیکشن شفاف اور آزادانہ ہوں۔ اگر 62، 63 کو چھیڑا گیا تو ری ایکشن بھی آسکتا ہے۔ لہذا 62، 63 کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔