برطانوی شہزادہ ہیری کا ہالی ووڈ اداکارہ سے شادی کا فیصلہ

پیر 11 ستمبر 2017 22:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈیا ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری امریکی اداکارہ میگن مارکل سے منگنی کا اعلان اور بہت جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور کافی عرصے سے دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا، منگنی کا اعلان کرنے کے بعد دونوں 23 ستمبرکو باضابطہ طور پر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں گے ، رپورٹس کے مطابق 23 ستمبر کے بعد میگن لندن میں اپنا قیام بڑھادیں گی اور زیادہ تر وقت بکنگھم پیلس میں اپنے سسرالیوں کے ساتھ گزاریں گی۔

واضح رہے کہ پرنس ہیری اوراداکارہ میگن اگست میں منگنی کرنے والے تھے لیکن لیڈی ڈیانا کی برسی کے باعث منگنی کا پروگرام موخرکردیا گیا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ کے آخر میں منگنی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :