برازیلین پائلٹ کی خطرناک سیلفیوں کی انٹرنیٹ پر دھوم

پیر 11 ستمبر 2017 21:46

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)صرف 26 تصاویر پوسٹ کرکے انسٹاگرام پر 72 ہزار سے زائد فالورز کو حاصل کرنا کسی کارنامے سے کم نہیں مگر کون ہوگا جسے اس پائلٹ کی 'دلیرانہ سیلفیز' پسند نہیں آئیں گی جو وہ طیاروں کی 'پرواز' کے دوران لیتا ہی مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یہ سب تصاویر اصلی نہیں بلکہ فوٹوشاپ کا کمال ہے مگر بیشتر افراد انہیں حقیقی ہی سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر تصویر کو ہزاروں لائیکس اور سینکڑوں کمنٹس ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر ان کے پرفیکٹ بالوں کا انداز جو اتنی بلندی پر ہوا سے ہلتے بھی نہیں، اسی طرح تصاویر میں سن گلاسز میں عکس میں ایسے مناظر جو زمین پر ہی ممکن ہے، جیسے ایک اور پائلٹ کیمرے کی جانب انگوٹھا دکھا رہا ہے۔یہ پائلٹ کلاسیک فوٹو شاپ تیکنیک سپر امپوزنگ استعمال کرتا ہے اور ایک ہوای تصویر کے اوپر ایک سیلفی کو چسپاں کردیتا ہے۔اپنی تصاویر کے کیپشن میں یہ صاحب واضح کرتے ہیں کہ یہ تصاویر اصلی نہیں۔ایک تصویر میں لکھا ہے ' فوٹو شاپ موڈ آن'، جبکہ دوسری میں تحریر کیا گیا ' میں آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ تصویر جعلی ہی'۔مگر تمام تصاویر بھی فوٹوشاپ کا کمال نہیں بلکہ کچھ میں وہ زمین پر ہی موجود ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :