بھارتی فوجی ترقیوں میں امتیازی سلوک کے خلاف عدالت پہنچ گئے

100لیفٹیننٹ کرنل اور میجرز نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ، امتیازی سلوک روا رکھا جانا ملک کیلئے نقصان دہ ہے،فوجی افسر

پیر 11 ستمبر 2017 20:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)بھارتی فوج میں نیا ہنگامہ برپا ہوگیا ،100 سے زیادہ آرمی افسران پروموشن میں امتیازی سلوک کی شکایت لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی فوج میں ایک اور تنازع سامنے آگیا ، پروموشن میں غیر امتیازی سلوک اور ناانصافی کی شکایت کے ساتھ بھارت کے سو لیفٹینٹ کرنل اور میجرز نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن میں افسران نے الزام عائد کیا ہے کہ پروموشن میں غیرامتیازی رویے نے ناانصافی کی فضا پیدا کی جو ملکی دفاع کے لیے نقصان دہ ہے ۔ مشترکہ درخواست میں لیفٹینٹ کرنل اور میجرز نے سوال کیا کہ سروسز کور آفیسرز کو آپریشنل ایریا میں تعینات کیا جاتا ہے جہاں انہیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ایسے ہی چیلنجز combat arms corps بھی فیس کرتیہیں تو پروموشن میں امتیازی سلوک کی کیا وجہ ہے ۔ بھارت میں اس سے پہلے بھی فوجی اہلکار افسران کے رویے کی شکایات کرتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :