ترک فوج کا آپریشن،57 جنگجوہلاک ،داعش اور سہولتکاری کے شبہ میں 144 افراد گرفتار

پیر 11 ستمبر 2017 17:58

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء): ترک فوج نے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 57 جنگجوہلاک جبکہ متعدد افراد گرفتار کرلیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے گزشتہ ہفتے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کیخلاف کاروائیاں کیں۔جس میں 57 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ داعش سے وابستگی کے شبے میں 27 اور دہشتگردوں کو سہولیات فراہم کرنے پر117 افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران گولن جماعت سے وابستگی کےالزام میں 451 افراد کو زیرحراست لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے ترک فوج نے ملک بھر میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایک ہزار 285 کارروائیاں کیں۔

متعلقہ عنوان :