متحدہ عرب امارات میں ایک شخص کی اپنی بیوی کو دھوکہ دہی پر طلاق

پیر 11 ستمبر 2017 17:54

العین (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) متحدہ عرب امارات میں 29 سالہ شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جب اسے پتہ چلا کہ اسکی بیوی کے مراسم کسی اور سے ہیں۔ العین میں عدالت نے ایک جوڑے کا کیس سنا جن کے تین بچے تھے اور انکے آئے روز جھگڑے ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اسکی 25 سالہ بیوی زیادہ تو وقت شاپنگ کرنے اور سیلونز میں گزارنے لگی تھی جس پر اسے شک ہوا اور اسنے اپنی بیوی کی پیروی کرنا شروع کردی ۔

جس سے اسے پتہ چلا کہ اس کی بیوی کے کسی اورمرد کے ساتھ مراسم ہیں۔ شوہر نے عدالت کو مزید بتایا کہ اسنے اپنی بیوی کو کافی دفعہ سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ گھر اور بچوں کو وقت دے اور انکا خیال رکھے لیکن اسنے اسکی ایک نہیں سنی لہذا وہ اب اسے طلاق دینا چاہتا ہے۔ کورٹ نے دونوں کی علیحدگی کو فیصلہ سنایا ہے جبکہ شوہر طلاق پر بضد تھا۔