متحدہ عرب امارات میں ایک شخص کو اسکی بیوی کی برہنہ تصاویر شائع کرنے کی دھمکی دینے والی خاتون گرفتار

پیر 11 ستمبر 2017 17:31

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) متحدہ عرب امارات میں ایک ائیر ہوسٹس نے 35 سالہ غیر ملکی سیلز مین سے پچھلے سال 31 دسمبر کو انسٹاگرام پر رابطہ کیا اور اس سے کہا کہ اسکے پاس اسکی بیوی اور اسکے پرانے بوائے فرینڈ کی برہنہ تصاویر ہیں اور اگر وہ انھیں حاصل کرنا چاہتا ہے تو جلد سے جلد اس سے رابطہ کرئے۔

اس عورت کے یہ میسجیز دیکھ کراس شخص کو بہت غصہ آیا اور اسنے اس عورت سے رابطہ کیا اور تصاویر مانگی جس پر عورت نے ہر تصویر کے بدلے اس سے 10،000 عرب اماراتی درہم مانگ لیے ۔ اس شخص نے اسے 10،000 درہم بھیج دیئے اور اس عورت نے اس شخص کو ایک تصویر بھیجی۔ آدمی نے مزید پیسے دینے سے منع کیا تو ائیر ہوسٹس نے کہا کہ اگر وہ اسے پیسے نہیں دے گا تو وہ تمام تصاویر سوشل میڈیا پر لگا دے گی ۔

(جاری ہے)

آدمی نے اسی وقت دبئی پولیس سے رابطہ اور ائیر ہوسٹس کے خلاف شکایت درج کی ۔ پولیس نے تحقیقات کر کے عورت کو گرفتار کر لیا اور کیس کی کاروائی کے لئے معاملہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ۔ ائیر ہوسٹس نے پہلی سنوائی میں اس پر لگے تمام الزامات کی تردید کر دی اور کہا کہ اسنے کسی کو بلیک میل نہیں کیا اور نہ ہی اسکے پاس کوئی تصاویر ہیں ۔ تاہم پولیس نے تمام میسجز اور کال کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ائیر ہوسٹس نے یہ سب کیا ہے ۔ عدالت میں کیس کی کاروائی جاری ہے تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔