34 اے ٹی ایم مشینوں سے چوری کرنے پر 3 سعودی شہری گرفتار

پیر 11 ستمبر 2017 16:08

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) تین سعودی باشندوں کو چوری کی غرض سے اے ٹی ایم میشینز کو نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ تینوں باشندوں کی عمریں 30 کے لگ بھگ تھیں۔

(جاری ہے)

ریاض پولیس نے ان مجرموں کو رنگے ہاتھوں پکڑا جب یہ لوگ دارلحکومت میں ایک اور اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے انھیں گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کیں تو انھوں نے باقی کی  34 اے ٹی ایم مشینوں سے چوری کرنے کا بھی اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس نے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :