امریکا کو دوگنا قیمت چکانا ہو گی، شمالی کوریا کی دھمکی

پیر 11 ستمبر 2017 13:14

سئیول۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے پیانگ یانگ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھیں تو اسے ’دوگنا قیمت‘ چکانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا نے 3 ستمبر کو اپنا چھٹا جوہری تجربہ کیا تھا، جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ ادھر جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی ہمسایہ ریاست ’تباہی کے راستے‘ پر گامزن ہے۔ عالمی برداری شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے جبکہ پیونگ یانگ ایسے الزامات مسترد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :