سعودی فضائی کمپنیاں ایرانی حجاج کو واپس لے جانے سے دستبردار،ایران

پیر 11 ستمبر 2017 12:17

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)ایران کی ایئر لائنزکے ترجمان شاہ رخ نوشاہ آبادی نے کہا ہے کہ کہ سعودی عرب کی 2 ایئرلائنز نے ایرانی حجاج کو تہران پہنچانے کیلئے مقرر اپنے کوٹے سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کے خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی 2 ایئرلائنز ایرانی حجاج کو تہران پہنچانے کے لئے مقرر اپنے کوٹے سے دستبردار ہوگئی ہیں اور فیصلے کی بعد ایران ایئر 43ہزار کے بجائی67 ہزارایرانی حجاج کرام کو لیکر وطن واپس جائیںگی۔ انھوں نے کہا کہ ابتک 11ہزار 61ایرانی مدینہ منورہ اور جدہ کے ہوائی اڈوں سے 45 پروازوں کے ذریعے ایران واپس جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :