متحدہ عرب امارات میں 7 ملین درہم جیتنے والا شخص انعام کی رقم اپنے پاکستانی دوست کے ساتھ بانٹے گا

پیر 11 ستمبر 2017 12:01

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) جمعرات کے روز ابوظہبی بگ ٹکٹ کے منتظمین نے مانی کدے ورکے میتھیو کو 7 ملین درہم جتنے پر مبارک باد دینے کے لیے کال کی لیکن اسکا فون آوٹ اف رینج جا رہا تھا۔ اور پھر مسلسل دو دن کی محنت کے بعد بگ ٹکٹ کی انتظامیہ انڈیا میں کوچی کے علاقے میں میتھیو تک پہنچی ۔ میتھیو نے انتظامیہ کو بتایا کہ اسکا فون پانی میں گر گیا تھا جسکی وجہ سے اس سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس 58 سالہ میتھیو نے (جو کہ العین کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا ) بگ ٹکٹ کی انتظامیہ کا اسے ڈھونڈنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ قرعہ اندازی جیتنا اس کے لئے خدا کے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ میتھیو نے مزید بتایا کہ وہ ابوظہبی کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر رافیل ٹکٹ قرعہ اندازی کے آغاز کے پہلے دن سے ہی خرید رہا تھا اور اپنی قسمت آزماء رہا تھا جو کہ 24 اگست کو لیے گئے اس کے ٹکٹ کے زریعے کھلی ہے۔ اسنے مزید بتایا کہ انعام میں جتنے والی یہ رقم وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ بانٹے گا جنہوں اس ٹکٹ کو خریدنے کے لئے اسے پیسے دئیے تھے۔ اس کے ان دونوں دوستوں کا تعلق پاکستان اور انڈیا سے ہے۔

متعلقہ عنوان :