میانمار نے روہنگیا باغیوں کی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کر دی

ہماری دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت کی کوئی پالیسی نہیں ہے،حکومتی ترجمان کا بیان

پیر 11 ستمبر 2017 11:49

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)میانمار کے حکام نے رخائن میں روہنگیا باغیوں کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دہشت گردوں‘ سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں حکومتی ترجمان زا ہتے نے کہا کہ میانماردہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کرے گا۔حکومتی ترجمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔اس سے قبل بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے میانمار میں روہنگیا باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو 'بڑی مثبت پیش رفت' قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے متاثرین کی امداد کے لیے محفوظ رسائی مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :