چوہدری نثار کی نگرانی، مریم نواز نے جاسوسی نیٹ ورک تیار کر لیا

سابق وزیر داخلہ سے ملاقات کرنیوالوں سمیت انکی سیاسی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھ کر مریم نواز کو خصوصی رپورٹ پیش کی جائے گی،رپورٹس

پیر 11 ستمبر 2017 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نگرانی کیلئے جاسوسی نیٹ ورک تیار کر لیا ہے جو کہ نثار علی خان سے ملاقات کرنے والوں سمیت ان کی سیاسی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھ کر مریم نواز کو خصوصی رپورٹ پیش کرے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مریم نواز کے خلاف بیانات سے پارٹی قیادت کو سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے، جس کی بنیاد پر مریم نواز نے سابق وزیر داخلہ کی مانیٹرنگ کیلئے جاسوسی نیٹ ورک تیار کیا ہے جو کہ چوہدری نثار سے ملاقاتیں کرنے والے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر کڑی نظر رکھیں گے، اور چوہدری نثار علی خان کی پنجاب ہاؤس اور گھر میں سیاسی سرگرمیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی، کیونکہ پارٹی قیادت کو چوہدری نثار کے بیانات سے پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ بھی لاحق ہے، اس لئے یہ جاسوس نیٹ ورک پارٹی کے اندر سے تیار کیا گیا ہے جو اپنی رپورٹ راؤنڈ میں مریم نواز کو پیش کرے گا جس کے بعد چوہدری نثار اور انکے ارکان مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔