ووٹ کا تقدس جرم چھپانے کیلئے استعمال نہیں ہوسکتا: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار

پیر 11 ستمبر 2017 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ووٹ کا تقدس جرم چھپانے کیلئے استعمال نہیں ہوسکتا۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس فیصلے کے بعد سے ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کو مسلسل شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ن لیگ رہنماوں بشمول نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے سپریم کورٹ کے معزز ججز کیخلاف مسلسل ہرزہ سرائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں اب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ووٹ کا تقدس جرم چھپانے کیلئے استعمال نہیں ہوسکتا۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہم ریاست پاکستان اور آئین پاکستان کے وفادار ہیں۔ ہم قانون کے آئین کے مطابق کیسز کے فیصلے دیتے ہیں نہ کہ کسی کو خوش یا ناراض کرنے کیلئے۔ چیف جسٹس کی جانب سے ان خیالات کا اظہار نئے جوڈیشل سال کے آغاز کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا گیا۔