عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے فارما سوٹیکل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے،غریب افراد کیلئے دوائوں کی مناسب قیمت کے حوالے سے ضابطہ کاری کی ضرورت ہے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے فارما سوٹیکل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے،غریب افراد کیلئے دوائوں کی مناسب قیمت کے حوالے سے ضابطہ کاری کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

ملاقات میں وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑاور پی پی ایم اے کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیراعظم کو فارما سوٹیکل کی صنعت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب افراد کیلئے دوائوں کی مناسب قیمت کے حوالے سے ضابطہ کاری ضروری ہے، عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے فارما سوٹیکل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو دوا سازی کی صنعت کیلئے بہترین پالیسی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزارت صحت فارما سوٹیکل ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے قیام کیلئے تجاویز پر غور کرے۔

متعلقہ عنوان :