پاکستان ترقیاتی منصوبوں کیلئے سعودی تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

پاکستان اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کے دوران گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ترقیاتی منصوبوں کیلئے سعودی تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ وہ پیر کو سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی مثالی ہے، ہم اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقیاتی منصوبوں کیلئے سعودی تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :