سومنات کا ایک قلعہ گرایا ہے مزید17 حملے کریں گے،سراج الحق

پیر 11 ستمبر 2017 21:48

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے سومنات کا ایک قلعہ گرایا ہے مزید17 حملے کریں گے اور ملک سے کرپشن کے سومنات کو پاش پاش کردینگے ۔وہ لاہور سے اسلام آباد احتساب مارچ کے سلسلہ میں وزیرآباد اللہ والا چوک میں عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی21 کروڑ عوام پر کرپٹ اشرافیہ مسلط ہے ۔

انہی کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن سے سٹیل ملز،پی ٹی سی ایل،واپڈا سمیت تمام قومی ادارے خسارے کا شکار ہیں۔حکمرانوں کے گھوڑے اور کٹڑے بچھڑے مکھن کھا رہے ہیں جبکہ غریب محنت کش کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جو گندگی کے ڈھیر میں اپنا رزق تلاش کرتا ہے۔ سراج الحق اس نظام کے خلاف اورباغی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ وزیرآباد کی عوام کی پاس کھلی کچہری اور جرگہ کرنے آئے ہیں۔

کیا آپ شریعت اور خلافت کا نظام چاہتے ہیں اس نظام کی راہ میں ملکی اشرافیہ بڑی رکاوٹ ہے ۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک میں زکوٰة کے علاوہ تمام اشیاء خوردنوش پر ٹیکس کا خاتمہ کردے گی۔اس موقع پر مشتاق بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پناما میں436 لوگوں کے نام ہیں پی ٹی آئی سمیت تمام کرپٹ افرادکے خلاف بلا امتیاز احتساب تک جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع پر عبید اللہ گوہر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :