ایران میں اس وقت 25 پاکستانی مختلف جرائم کے باعث قید ہیں، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد

پیر 11 ستمبر 2017 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ایران میں اس وقت 25 پاکستانی مختلف جرائم کے باعث قید ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کی جیلوں میں کوئی پاکستانی مچھیرے قید نہیں ہیں بلکہ منشیات کی سمگلنگ‘ منشیات رکھنا‘ غیر قانونی داخلہ‘ جعلی پاسپورٹ‘ اغواء‘ چوری اور قتل کے مقدمات میں 25 پاکستانی ایران کی جیلوں میں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :