نواز شریف جس راستے پر نکلے ہیں وہ راستہ آسان نہیں ہے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے، ہنر مند ہاتھ 17 ستمبر کو نواز شریف کا ساتھ بنیں گے، مسلم لیگ (ن) پروفیشنل ونگ کے ورکرز کنونشن

پیر 11 ستمبر 2017 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) مسلم لیگ (ن) پروفیشنل ونگ کے ورکرز کنونشن سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے، ہنر مند ہاتھ 17 ستمبر کو نواز شریف کا ساتھ بنیں گے، نواز شریف جس راستے پر نکلے ہیں وہ راستہ آسان نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوں، سیاسی اجتماعات میں ڈسپلن قائم رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اس کنونشن میں ڈسپلن سے بہت خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی فیملی میں خواتین سیاست میں بہت کم حصہ لیتی تھیں لیکن کلثوم نواز اور مریم نواز نے سیاست میں آ کر خاندانی روایت کو برقرار رکھا، انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ پر جتنا فخر کر سکوں کم ہے، ہنر مند نواز شریف کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کو اس وقت للکارا جب لوگ گھروں میں چھپے ہوئے تھے، پروفیشنل ونگ سے اپنا رابطہ ضرور رکھوں گی، بیٹیوں کو خود کو منوانے کے لئے ہر فورم پر سخت محنت کرنا پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی حکمرانی کے لئے (ن) لیگ کو جدوجہد کرنا ہو گی، نواز شریف کو عدالت نے نااہل کیا لیکن عوام نے نواز شریف کی نااہلی کو تسلیم نہیں کیا، عوام کی عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا پڑے گا، 17 ستمبر کو سازشوں اور مہروں کی سیاست کرنے والوں کے بیلٹ خالی نکلیں گے، 17 ستمبر کو این اے 120 میں صرف شیر دھاڑے گا، الیکشن میں شکست کھانے والوں کو عوام سے معافی مانگنا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ گلی گلی ووٹ کی حاکمیت کے لئے جنگ لڑنا ہوگی۔