مشہور سنگر عدنان سمیع کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

پیر 11 ستمبر 2017 21:09

بھارت:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)ببھارتی شہریت کے خواہمشد سنگر عدنان سمیع نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کیساتھ ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری عدنان سمیع نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران انکو مدینہ سے لائی گئی مٹھائی بھی پیش کی اور وزیراعظم کیساتھ کافی دیر تک گفتگو بھی کرتے رہے۔ ملاقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ اپنی اہلیہ اور بیٹی مدینہ کے ہمراہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات بہت ہی یاد گار رھی تاہم وہ یہ ملاقات کبھی نہیں بھولے گے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی عدنان سمیع سے ملاقات کے دوران انکی بیٹی سے کافی دیر کھیلتے بھی رہے