گوجرانوالہ میں پولیس والوں کا خاتون پرتشدد، سوشل میڈیا پر ویڈیو رائرل

پیر 11 ستمبر 2017 20:58

گوجرانوالہ:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)گوجرانوالہ پولیس گردی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا جس میں پولیس والوں نے ایک خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتاہے کہ پولیس والا عوام کے ہجوم کے سامنے ایک خاتون کا اسکے بالوں سے گھسیٹ رہاہے جبکہ خاتون نے اس پولیس والے کا گریباں پکڑاہوا ہے اور پولیس افسر کے ساتھ موجود اسکے ساتھی بھی اس شرمناک حرکت میں اسکا ساتھ دے رہےہیں۔

ویڈیو منظر عامر پر آنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی وہی پر ڈی پی او نے واقعہ کانوٹس لیکر معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ پولیس والوں نے خاتون کو کیسے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :