چوہدری نثار کا بیان، وزیر داخلہ احسن اقبال وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

پیر 11 ستمبر 2017 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) وزیر داخلہ احسن اقبال وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری ںثار کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے گھر کے معاملات ٹھیک کرنے کے بیان سے متعلق ردعمل دیا تھا کہ اگر گھرمیں ایسے افراد موجود ہوں تو پھر دشمنوں کی کیا ضرورت ہے۔ اس حوالے سے اب وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے بھیر دعمل دیا گیا ہے۔ احسن اقبال نے خواجہ آصف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پہلے اپنے گھرکے ہی معاملات کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ کی جانب سے دیا گیا بیان درست تھا۔ پاکستان کو اب اپنی پالیسی میں بدلاو لانا ہوگا۔