ایران نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، چین کے ساتھ دوستی اب شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے،

افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کادورہ ایران سے واپسی پر قومی اسمبلی میں اپنے تحریری بیان

پیر 11 ستمبر 2017 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، چین کے ساتھ دوستی اب شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو دورہ ایران سے واپسی پر قومی اسمبلی میں اپنے تحریری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایران نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے جبکہ چین، افغانستان، بھارت اور ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اب شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے، افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں۔