ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے پروازوں پر مسافروں کو 10 کلو اضافی وزن کا سامان لے جانے کی اجازت دے دی گئی

پیر 11 ستمبر 2017 20:12

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے پروازوں پر مسافروں کو 10 کلو اضافی وزن کا سامان لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مسافروں کیلئے ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ایمرٹس ائیرلائن کی پروازوں پر پاکستان اور بھارت کا سفر کرنے والے مسافروں کو اب اپنے ساتھ 10 کلو اضافی وزن کا سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

ایمرٹس ائیرلائن کے قوائد کے مطابق ایک مسافر کو اپنے ساتھ 30 کلو وزن کا سامان لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ تاہم اب پاکستان اور بھارت کا سفر کرنے والے ایمرٹس ائیرلائن کے اکانمی کلاس کے مسافروں کو اجازت ہوگی کہ وہ اپنے ہمراہ 40 کلو تک کا سامنا لے جا سکیں۔ جبکہ کچھ افریقی اور یورپی ممالک کے مسافروں کو اپنے ہمراہ 15 کلو اضافی وزن کا سامان لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ پیش کش 30 ستمبر تک بک کروائے جانے والے ٹکٹس پر لاگو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :