ضدی بچہ وزیراعظم کو کام نہیں کرنے دے رہا، ہر بات پر ہڑتال کرنے والا قوم اور نوجوانوں کا وقت ضائع کر رہا ہے،عائشہ گلالئی

پیر 11 ستمبر 2017 19:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ضدی بچہ وزیراعظم کو کام نہیں کرنے دے رہا، ملک میں ہر بات پر ہڑتال کرنے والا قوم اور نوجوانوں کا وقت ضائع کر رہا ہے، ریڈ زون میں سرکاری عمارت میں آگ لگنا افسوسناک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ہر بات پر احتجاج کیا جائے اور نوجوانوں بلکہ پوری قوم کا وقت ضائع کیاجائے ۔ انہوں نے ریڈ زون میں آگ لگنے کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :