روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے سینیٹر طلحہ محمود میانمار پہنچنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان

پیر 11 ستمبر 2017 19:38

روہنگیا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے سینیٹر طلحہ محمود برما پہنچنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے بعد ان کی مدد کیلئے پاکستان کے سینیٹر طلحہ محمود میانمار پہنچ گئے ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں پہنچے جہاں انہوں نے ضرورت مندوں میں امداد تقسیم کی۔ جبکہ سینیٹر طلحہ محمود نے ظلم و ستم کے شکار مسلمانوں سے ان کا حال احوال بھی جانا۔ سینیٹر طلحہ محمود کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی کیمپ کے دورے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :