دوران پرواز سونے اور غفلت برتنے پر پی آئی اے کے 3پائلٹ معطل

معطل ہونے والوں میں کیپٹن انور، کیپٹن عامر اور فرسٹ آفیسر عدیل جاوید بھی شامل

پیر 11 ستمبر 2017 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)دوران پرواز سونے اور سنگین غفلت کے دیگر الزامات میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی ای)کے تین پائلٹس کو معطل کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تین کپتانوں کے لائسنس معطل کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ معطل ہونے والوں میں کیپٹن انور، کیپٹن عامر اور فرسٹ آفیسر عدیل جاوید بھی شامل ہیں۔کیپٹن انور عادل نے نشستیں نہ ہونے کے باوجود مسافروں کو جہاز میں سفرکروایا تھا جب کہ کیپٹن عامر ہاشمی پر دوران پرواز بزنس کلاس میں سونے کا الزام تھا۔ ذرائع کے مطابق کپتانوں کے لائسنس مقررہ مدت کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔